29 C
Lahore
Friday, April 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایک سُپر اسٹار نے پوڈکاسٹ کیلئے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی:...

ایک سُپر اسٹار نے پوڈکاسٹ کیلئے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی: عدنان فیصل کا انکشاف


پوڈ کاسٹر عدنان فیصل— فائل فوٹو

معروف پاکستانی میزبان و پوڈ کاسٹر عدنان فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مشہور فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

عدنان فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وہ مشہور شخصیات کی جانب سے انٹرویوز کے لیے بھاری رقم کی ڈیمانڈ کیے جانے پر شکوہ کرتے نظر آئے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک بہت بڑے پاکستانی اسٹار ہیں جو آپ کی اس پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کے لیے بالکل مفت میں آ چُکے ہیں۔

 پوڈ کاسٹر نے بتایا کہ میں نے جب انہیں صرف ڈیڑھ گھنٹے کے لیے پوڈکاسٹ کرنے کے لیے مدعو کیا تو اُنہوں نے مجھ سے 60 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اتنی بھاری رقم کی ڈیمانڈ سن کر کہا کہ میں کوئی اشتہار کی شوٹنگ نہیں کروا رہا صرف ایک سادہ انٹریو کی بات کر رہا ہوں۔

عدنان فیصل نے یہ بھی کہا کہ اتنی بھاری رقم کی ڈیمانڈ میری تو سمجھ سے بالکل باہر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات