37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان


— فائل فوٹو

جنوبی کوریا نے 3 جون کو قبل از وقت صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مواخذے کا سامنا کرنے والے جنوبی کوریا کے صدر یون سک کی آئینی عدالت کی جانب سے برطرفی کے بعد 21 ویں صدارتی انتخابات کے لیے 3 جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

قائم مقام صدر ہان ڈک سو نے کابینہ کے اجلاس میں قبل از وقت صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر کی۔

قبل از وقت صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 4 اپریل کو جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

عدالت نے مارشل لاء کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے پر صدر یون سک کے مواخذے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملک میں 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات