34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی...

بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ تصدیق کرتا ہوں نہ تردید، رانا ثناء


وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے بیرون ملک پاکستانیو ں کی ملاقات کی نہ وہ تصدیق کرتے ہیں نہ تردید، لیکن اگر ملاقات ہوئی بھی ہے تو اس سے معاملات آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے مسائل خود پیدا کیے، حکومت نے نہیں۔ وہ بگاڑ پیدا کرنے اور مشکلات بڑھانے میں خود کفیل ہیں۔

رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے گھر کے چراغ “سوشل میڈیا” سے آگ لگ گئی ہے۔ پی ٹی آئی گالم گلوچ بریگیڈ کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اندیشے کی ضرورت نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات