25 C
Lahore
Monday, April 7, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے...

جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی


کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسپتال میں جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لےلی۔تفتیش میں پتہ چلا کہ مشہور برطانوی ڈاکٹر سے ملتے جلتے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دموہ شہر میں قائم اسپتال میں ایک ماہ کے دوران 7 اموات کی اطلاعات نے علاقے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق این جان کیم نامی ایک شخص نے کرسچن مشنری اسپتال میں ملازمت اختیار کی اور خود کو مشہور ماہر امراض قلب ظاہر کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر جان کیم نے دل کے مرض میں مبتلا مریضوں کی سرجری کی جو بعد میں دم توڑ گئے، جس کے بعد ڈاکٹر کے جعلی ہونے کا الزام لگایا گیا اور انتظامیہ نے تحقیقات شروع کی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر کا اصل نام نریندر وکرمادتیہ یادو ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلعی تفتیشی ٹیم نے بھی حرکت میں آتے ہوئے اسپتال سے تمام دستاویزات ضبط کرلیے اور معلوم ہوا کہ جعلی ڈاکٹر نے مشہور برطانوی ڈاکٹر سے ملتے جلتے جعلی دستاویزات جمع کرائے تھے جبکہ ملزم پر حیدرآباد میں درج ایک فوجداری مقدمہ سمیت متعدد تنازعات میں ملوث ہونے کا الزام بھی ہے۔اسی حوالے سے ایک وکیل اور چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ضلعی صدر دیپک تیواری نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 7 ہے، لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور اسی سلسلے میں وہ عدالت میں شکایت بھی درج کروا چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات