26 C
Lahore
Monday, June 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیفی خلیل اور تلسی کمار کے گانے ’فتور‘ نے دھوم مچا دی

کیفی خلیل اور تلسی کمار کے گانے ’فتور‘ نے دھوم مچا دی


— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کہانی سنو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے نیا گانا جاری کر دیا۔

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کے ہمراہ اپنا نیا گانا گزشتہ روز جاری کیا ہے۔

کیفی خلیل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر جاری ہونے والی میوزک ویڈیو نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچا دی، 24 گھنٹوں سے بھی مختصر وقت میں 15 لاکھ سے زائد صارفین اس گانے کو سن چکے ہیں۔

کیفی خلیل اور تلسی کمار کے نئے گانے کا ٹائٹل ’فتور‘ ہے، جسے بیرونِ ملک فلمایا گیا ہے۔

اس گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ سحر خان ایک نئے انداز میں دبئی کے ماڈل و اداکار رعفان حسنلی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات