33 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںصدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کی تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج

صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کی تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے کانگریس رکن نوید احمدنے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، ان کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کو صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کا مینڈیٹ حاصل نہیں تھا، درخواست گزار کے وکیل محمد نصیر اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ نگران حکومت نے ایک تقرری ایسے وقت میں کی ہے جو کہ الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے معاملے کو غور طلب قرار دیتے ہوئے فریقین کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سمیت وزارت بین الصوبائی رابطہ، پاکستان ا سپورٹس بورڈ ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور طارق حسین کو فریق بنایا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات