29 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوبجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ...

بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا بیان بھی آگیا



لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی تو اس حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظر ثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان بھی کردیا۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حق دو عوام کو تحریک آگے بڑھائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات