28 C
Lahore
Wednesday, July 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش برآمد

کراچی: نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش برآمد


کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی ہے۔

کیماڑی نیٹی جیٹی مندر کے قریب سمندر سے نوجوان کی لاش ملی جس کی اطلاع پر چھیپا کے رضا کاروں نے لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او ڈاکس نفیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 24 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جس کے ماتھے پر ہلکی سے چوٹ کا نشان ہے جو کہ گرنے کے باعث بھی لگ سکتی ہے۔

متوفی کی شناخت کے حوالے سے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش تلاش ورثا کے لیے چھیپا سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات