امریکی سینیٹر کوری بوُکر نے اکیس گھنٹے انیس منٹ تقریر کرنیوالے سینیٹر ٹیڈ کروز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
امریکی سینیٹر کوری بوُکر کی سینیٹ میں تقریر ساڑھے 21 گھنٹے بعد بھی جاری ہے۔
سینیٹر اسٹرام تھرمنڈ نے 1957 میں 24 گھنٹے 18 منٹ تقریر کرکے طویل ترین تقریر کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کے سینیٹر کوری بُوکر کی سینیٹ میں 19 گھنٹے سے تقریر جاری ہے۔
ڈیموکریٹک پارٹی کے نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ سینیٹر کوری بوکر کا کہنا ہے کہ جب تک جسمانی طور پر قابل رہا، بولتارہوں گا۔
سینیٹر کوری بُوکر نے اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کی، انہوں نے امریکی وقت کے مطابق پیر کی شام 7 بجے تقریر شروع کی تھی۔