22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںبلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر...

بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا


علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کار لفٹر کو گرفتار کرلیا گیا جو ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا۔ 

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) بشیر احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم عرس ملیر کینٹ تھانے میں سب انسپکٹر (ایس آئی)  تعینات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار سب انسپکٹر کا بیٹا دانش گینگ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم سے برآمد کار صبح سویرے چھینی گئی تھی۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کار سوار فیملی کو بےدردی سے گھسیٹا تھا۔

ایس ایس پی بشیر احمد کے مطابق کار لفٹر گینگ 10 سے زائد ملزمان پر مشتمل، گینگ سرغنہ کا 3 روز قبل بلدیہ میں اے وی ایل سی سے مقابلہ ہوا تھا، گینگ سرغنہ دانش سولنگی 2 ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا تھا کہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات