29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایمنسٹی انٹرنیشنل کا بین الاقوامی عدالت کے رکن ممالک سے نیتن یاہو...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا بین الاقوامی عدالت کے رکن ممالک سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ


— فائل فوٹو

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو ہنگری یا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے کسی بھی رکن ملک میں جاتے ہیں تو انہیں گرفتار کر کے عدالت کے حوالے کیا جانا چاہیے۔ 

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹر اوربان نے نیتن یاہو کو اس ہفتے اپنے ملک آنے کی دعوت دی ہے۔

ایمنسٹی کی گلوبل ریسرچ، ایڈووکیسی اور پالیسی کی سربراہ نے اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوت بین الاقوامی قانون کی کھلی توہین ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دعوت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں آئی سی سی کو مطلوب مبینہ جنگی مجرموں کو خوش  آمدید کہا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات