30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاستنبول میئر کی گرفتاری، معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف...

استنبول میئر کی گرفتاری، معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات


فائل فوٹو

استنبول میں میئر کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کے دوران معاشی بائیکاٹ کی ترغیب دینے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

چیف پراسیکیوٹر استنبول کا کہنا ہے کہ عوام کو معاشی سرگرمیوں سے روکنے والوں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کے زریعے عوامی جذبات بھڑکانا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ 19 مارچ کو استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی کرپشن کے الزامات پر گرفتاری کے خلاف ترکیہ کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے، حکومت نے اب تک سینکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات