33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریں2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل کرلیا گیا

2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل کرلیا گیا


لودھراں کے علاقے گیلے وال میں 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہوگیا۔

لودھراں پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی کے 2 سال قبل لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے اُس کے بھائیوں نے قتل کیا تھا۔

گرفتار ملزمان نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کیا اور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے مقتولہ کو کھیتوں میں دفن کردیا تھا۔

لودھراں پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر کھیتوں سے لاش نکالی گئی، یو ں خاتون کے لاپتہ ہونے کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون 2 سال قبل پسند کی شادی کرنے کےلیے گھر سے چلی گئی تھی، بھائی مقتولہ کو پنچایت کے ذریعے واپس لے کر آئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات