29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کا دورہ


کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ناکام نہیں ہوتے۔لاہور میں چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے تیاری کرنے والی پاکستان ویمن ٹیم کے کیمپ کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی تیاریوں کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیں اور خواتین کھلاڑیوں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔انہوں نے تربیتی کیمپ میں پلیئرز سے ملاقات بھی کی، کھلاڑیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ آپ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گی، کوالیفائر میں فائٹنگ اسپرٹ کے ساتھ کھیلیں گی۔ محسن نقوی نے منیجر حنا منور، ہیڈ کوچ محمد وسیم،اسپین بولنگ کوچ عبدالرحمن،فاسٹ بولنگ کوچ جیند خان اور دیگر مینجمنٹ اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔لاہور میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نےتربیتی کیمپ میں غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 30 مارچ تک لاہور میں جاری رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات