کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپیئرون ڈے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے شکست کی ذمے داری پانچویں بولر پر عائد کردی اور توقع ظاہر کی کہ ٹیم انتظامیہ اگلے میچ میں اس فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ ا گلے میچ میں بولنگ یونٹ کا جائزہ لے گی۔انہوں نے سلیکشن پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں آل راونڈر کو کھلانا ہے یا ایک مکمل بولرز کو پلینگ الیون میں رکھنا ہے۔پہلے ون ڈے میں پارٹ ٹائم بولرز سلمان آغا اور عرفان نیازی مہنگے ثابت ہوئے اس وقت پلینگ الیون پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ میچ کا نتیجہ کچھ ا ور ہوتا تو یہ فیصلہ اچھا بھی ہوسکتا تھا۔ 43 رنز بولرز نے اضافی دیئے جس کو کنٹرول کرنا ہوگا کوچز جائزہ لیں گے اتنے رنز کیوں اور کیسے بن گئے۔سابق کپتان نے کہا کہ ا وپنرز نے اچھے اسٹرائیک ریٹ سے آغاز کیا ۔مڈل میں سلمان آغا اور بابر نے میچ بنالیا تھا 40ویں اوور میں اوپر نیچے دو وکٹیں گر جانے سے پریشر بڑھ گیا۔