کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپئرون ڈے میں پاکستان نے پہلے ون ڈے میں تین کھلاڑیوں عاکف جاوید ، عثمان خان اور محمد علی کو ون ڈے ڈیبیو کرایا فارمیٹ بدلا لیکن نتیجہ تبدیل نہ ہوسکا۔ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے عثمان خان کو ڈیبیو کیپ دی ۔ عاکف جاوید کو ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے جبکہ محمد رضوان نے محمد علی کو ڈیبیو کیپ دی۔اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوکر میچ میں شرکت نہ کرسکے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز پریکٹس کے دوران انخری کا شکار ہوئے تھے۔ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد نے سوال اٹھایا کہ اس سے قبل بھی امام نیوزی لینڈ میں ان فٹ ہوگئے تھے یہ بات سمجھ میں نہ آسکی؟