28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہد کپور کا بیٹے کو سائیکل چلانا سیکھانے کا دلچسپ انداز

شاہد کپور کا بیٹے کو سائیکل چلانا سیکھانے کا دلچسپ انداز


بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کا بیٹے زین کو سائیکل چلانا سکھانے کا دل کو چھو لینے والا لمحہ وائرل ہوگیا۔

شاہد کپور نے انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے زین کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں شاہد کو زین کی سائیکل کے ساتھ دوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ انہوں نے زین کو سہارا دینے کے لیے اس کے کندھوں کے گرد ایک تولیہ لپیٹا ہوا ہے۔

شاہد نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ بیٹے کو سائیکل چلانا سکھانا، تولیہ کے ساتھ۔ کوئی بہتر طریقہ ہے تو بتائیں!

اس سے قبل 26 مارچ کو شاہد نے اپنی اہلیہ میرا کے ساتھ پکل بال کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے شرارتی اور مزاحیہ انداز میں نظر آئے۔

کچھ دن قبل شاہد نے اپنے فیملی پول ڈے کی جھلک بھی شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ میرا اور بیٹے زین کے ساتھ خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ شاہد کپور حال ہی میں روشّن اینڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوا میں نظر آئے، آنے والے دنوں میں شاہد وشال بھردواج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں ترپتی ڈمری کے ساتھ نظر آئیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات