28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںتین سے چار اوورز نے میچ کی صورتحال بدل دی، محمد رضوان

تین سے چار اوورز نے میچ کی صورتحال بدل دی، محمد رضوان


کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپیئرون ڈے کے بعدپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے دوسری اننگز شروع کی، ہم اچھے اور جیت کے ارادے کے ساتھ گئے۔ جب آپ تعاقب کے قریب ہوتے ہیں تو دباؤ بڑھ جاتا ہے، تین سے چار اوورز نے میچ کی صورتحال بدل دی۔ پچ ابتدائی طور پر اچھی نہیں تھی، اس پر بیٹنگ کرنا مشکل تھاچیپ مین نے شاندار کھیلا اور اچھے رنز بنائے۔ ہمیں مزید بہتری لانے اور ٹاس کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے درمیان مڈل آرڈر میں کچھ نئے لوگ تھے اور یہ مشکل ہے کیونکہ وہ مشکل حالات میں کھیل رہے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ ون ڈے کرکٹ کا ایک بہت اچھا میچ تھا، جس میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے۔ آپ ٹی ٹوئنٹی کی کچھ مہارتیں استعمال کر سکتے ہیں جو نوجوان کھلاڑی تیزی سے سیکھ رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات