36 C
Lahore
Tuesday, June 24, 2025
ہومقومی خبریںکورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟

کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟


کراچی میں کورنگی کراسنگ کے قریب گہری کھدائی کے دوران آگ کیسے لگی؟ گیس کا ذخیرہ ہے تو کون سی گیس کا ہے؟ آگ بجھانے کےلیے کیا حکمت عملی اختیار کی جائے؟ اب تک طے نہ ہوسکا۔

رات سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، شدید تپش کے باعث فائر بریگیڈ کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چیف فائر افسر کا کہنا ہے کہ پانی کا چھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے جبکہ پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے ٹیسٹ کےلیے بھیجے ہیں۔

جس سے معلوم ہوگا کہ یہ کون سی گیس ہے، یہاں گیس لائن ہے یا گیس پاکٹ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے کہ 1200 فٹ تک کھدائی بورنگ کے پانی کےلیے کی گئی تھی، مٹی کی ٹیسٹنگ میں گیس موجودگی کی رپورٹ نہیں تھی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ بورنگ کروانے سے متعلق معلومات اکٹھی کررہے ہیں، جس ادارے نے اتنی گہری بورنگ کی اجازت دی اس کی بھی تحقیقات کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات