33 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومقومی خبریںدورانِ نمازِ جمعہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اضافی نفری تعینات

دورانِ نمازِ جمعہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنےکے لیے اضافی نفری تعینات


— فائل فوٹو

اسلام آباد میں آج نمازِ جمعہ کے موقع پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسلام آباد کےچیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر اور ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب نے مساجد کا دورہ کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں افسران نے جمعۃ الوداع کے موقع پر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر نے بتایا ہے کہ نمازِ جمعہ کے لیے آنے والے شہریوں کے لیےخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف قانونی کارروائیاں کی جائیں۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ فیصل مسجد کے اطراف پارکنگ کے لیے متعین کردہ مقامات کی سخت نگرانی کی جائے، مسجد کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات