25 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیگلیات اور چترال بشقار گرم چشمہ عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا...

گلیات اور چترال بشقار گرم چشمہ عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ حاصل


اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے خیبر پختون خوا کے گلیات اور چترال بشقار گرم چشمے کو عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو کا درجہ دے دیا ہے۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے دو قدرتی مقامات کو عالمی حیثیت اور پہچان مل گئی ہے جس میں گلیات اور چترال گرمہ چشمہ بایوسفیئر ریزرو بن گئے ہیں۔

یونیسکو یہ درجہ ان قدرتی علاقوں کو دیتا ہے جہاں جنگلی حیات، جنگلات، دریاؤں اور دیگر ماحولیاتی نظام کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ مقامات نہ صرف قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کے لحاظ سے اہم ہیں بلکہ یہاں مقامی آبادی فطرت کے ساتھ ہم آہنگ زندگی گزارتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سنگ میل ماحول کے تحفظ، پائیدار ترقی اور سائنسی تحقیق کے فروغ میں ایک تاریخی پیش رفت ہے اور مقامات کو عالمی تحفظ کی فہرست میں شامل کرنا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ یہ پیشرفت خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل کو محفوظ بنانے کے عزم کا ثبوت ہے جبکہ حکومت جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کو مزید محفوظ بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات