31 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوپختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا

پختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا



پشاور:

خیبر پختونخوا کی مختلف جیلوں میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان  کو رہا کردیا گیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سیشن ججز نے مختلف جیلوں کے دورے کیے اور اس دوران معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث قیدیوں کے کیس سن کر موقع پر فیصلہ جاری کیا۔

رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ آفس کے مطابق سینٹرل جیل پشاور سے 69، صوابی جیل سے 25 اور مردان سے 16 قیدی رہا کیے گئے۔ اسی طرح کوہاٹ سے 9 ، ہری پور سے 10 ، ڈی آئی خان جیل سے 11 قیدی رہا کردیے گئے ہیں۔

صوبے کی 34 جیلوں سے مجموعی طور پر 214 قیدی رہا کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات