33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 10 روز میں 900 فلسطینی...

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، 10 روز میں 900 فلسطینی شہید


 

تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی فورسز کی بربریت کے باعث 10 روز میں 900 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور حملوں کے نتیجے میں 43 فلسطینی شہد اور 115 زخمی ہوگئے۔ 

جنگ بندی کے خاتمے کے بعد 18 مارچ سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 896 فلسطینی شہید اور دوہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ 

تازہ اعداد و شمار کے بعد غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی قتل عام کے نتیجے میں شہادتیں 50 ہزار 251 سے تجاوز کرگئی جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات