28 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںروہت شرما کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا امکان

روہت شرما کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کا امکان


روہت شرما— فائل فوٹو

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریڈ بال کرکٹ میں فارم کی وجہ سے روہت شرما دستبردار ہو سکتے ہیں، انہوں نے اس حوالے سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ویرات کوہلی کے اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کا قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف روہت شرما نے 3 ٹیسٹ میچز میں 31 رنز اسکور کیے تھے جبکہ وہ سڈنی ٹیسٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا 45 روزہ دورۂ انگلینڈ 20 جون سے ہیڈنگلے ٹیسٹ سے شروع ہو گا۔

انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات