28 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںخاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کا دوسرا ملزم بھی گرفتار


فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کے واقعے میں ملوث دوسرا ملزم فیصل بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سے ڈکیتی کے دوران خاتون سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار مرکزی ملزم علی شیر نے ساتھی فیصل کے ملوث ہونے کی نشاندہی کی تھی۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور تیسرے ملزم کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق مرکزی ملزم علی شیر کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا، 3 روز قبل ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے شوہر کو رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات