35 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومتعلیم اور صحتتونسہ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، بچے میں وائرس کی تصدیق...

تونسہ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ، بچے میں وائرس کی تصدیق کے بعد تعداد 107 ہوگئی


تونسہ میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ مقامی اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک اور بچے میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد تعداد 107 ہوگئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق روزانہ بچوں اور دیگر افراد کی اسکریننگ کر رہے ہیں۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں ایڈز کنٹرول پروگرام نے ادویات بھیج دی ہیں، عملہ نہیں پہنچا۔ 

انتظامیہ کے مطابق ایڈز کنٹرول پروگرام کے عملے کے آنے کے بعد الگ وارڈ قائم ہوگا۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق  تین ماہ میں 107 بچوں میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں چھ ماہ سے دس سال کے درمیان ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات