37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشعیب ملک کی اپنی خوبصورت اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

شعیب ملک کی اپنی خوبصورت اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد


فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر پروجیکٹس ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت‘۔

شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج کل سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے والدین بننے سے متعلق خبریں بھی زیرِ گردش ہیں۔

شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں۔

ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں شدت اختیار کر رہی ہیں کہ شعیب ملک جو پہلے سے ایک بیٹے اذہان مرزا ملک کے والد ہیں، دوسری مرتبہ والد بننے والے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات