26 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی نگراں ادارے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر...

امریکی نگراں ادارے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا


تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

امریکی نگراں ادارے ’امریکن اوور سائیٹ‘ نے صدر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

فوربز کے مطابق مقدمے میں وزیر دفاع، ڈائریکٹر انٹیلی جنس، سی آئی اے ڈائریکٹر، وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

امریکن اوور سائیٹ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکی عہدیداروں نے یمن پر حملے کے فوجی منصوبے پر بات چیت کے لیے میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال کیا۔

امریکن اوور سائیٹ کے مطابق میسجنگ ایپ سگنل کا استعمال فیڈرل ریکارڈز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، سگنل خودکار طور پر پیغامات حذف کرسکتا ہے۔

امریکن اوور سائیٹ کے مطابق سگنل پر بھیجے گئے پیغامات کو سرکاری ریکارڈ قرار دے کر محفوظ رکھنے کا حکم دیا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات