33 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل کے دوبارہ جنگ شروع کرنے سے غزہ میں پھر شدید بھوک...

اسرائیل کے دوبارہ جنگ شروع کرنے سے غزہ میں پھر شدید بھوک کا خطرہ ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام


تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کی بندش جاری ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اسرائیل کیجانب سے غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے سے غزہ میں پھر شدید بھوک کا خطرہ ہے۔ 

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ میں 3 ہفتے سے زیادہ عرصے سے خوراک کی فراہمی نہیں ہوئی، ہزاروں فلسطینیوں کے شدید بھوک اور غذائی قلت کا شکار ہونے کے خدشات ہیں۔ 

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف دو ہفتے کی خوراک کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مارچ کے آغاز سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر پابندی لگا رکھی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات