32 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومتعلیم اور صحتپی آئی ڈی سی کے قریب ہوٹل سے مضر صحت گوشت، زائد...

پی آئی ڈی سی کے قریب ہوٹل سے مضر صحت گوشت، زائد المعیاد بٹر کریم برآمد


سندھ فوڈ اتھارٹی نے پی آئی ڈی سی کے قریب ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو مضر صحت گوشت، زائد المعیاد بٹر کریم برآمد کرلی۔

کراچی میں معروف ہوٹل چین پر چھاپہ مارا گیا اس دوران مضر صحت اشیاء برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

کارروائی کے دوران 25 کلو مضر صحت گوشت، زائد المعیاد بٹر کریم اور دیگر اشیاء برآمد کیں۔ کچن، واشنگ ایریا بھی حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پائے گئے۔ 

سندھ فوڈ اتھارٹی نے سول جج جنوبی کی عدالت میں مقدمہ داخل کروادیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات