29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشادی سے قبل کرینہ کپور کس سیاستدان کو ڈیٹ کرنے کی خواہشمند...

شادی سے قبل کرینہ کپور کس سیاستدان کو ڈیٹ کرنے کی خواہشمند تھیں؟


اداکارہ کرینہ کپور — فائل فوٹو  

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سیف علی خان کی محبت میں گرفتار ہونے سے پہلے وہ شاہد کپور کو  ڈیٹ کر رہی تھیں مگر یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ ایک مشہور سیاستدان کو ڈیٹ کرنا چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے ماضی میں جب سیمی گریوال کے ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی تو ان سے یہ سوال کیا گیا کہ  اگر انہیں کسی کو ڈیٹ کرنے کا موقع ملے تو وہ کس شخص کا انتخاب کریں گی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے یہ کرنا چاہیے یا نہیں کیونکہ یہ تھوڑا متنازع ہو سکتا ہے لیکن مجھے پھر بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں، میں راہول گاندھی کا انتخاب کروں گی اور اُن کے بارے میں جاننا چاہوں گی۔

بھارتی اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ میں راہول گاندھی کی تصویریں دیکھتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ میں ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور وہ ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تو اگر ایسا ہو تو شاید اس پر دلچسپ گفتگو ہو گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات