34 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 194 پوائنٹس کا...

اسٹاک مارکیٹ، مالیاتی اداروں کی مخصوص سیکٹرز میں خریداری، 194 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 194 پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت35ارب 22 کروڑ 75لاکھ روپے بڑھ گئی،49.08فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،کاروباری حجم بھی 14.06 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے بارے منفی خبروں کی وجہ سےمنگل کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز پر مندی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 562 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 16 ہزار کی حد سے بھی نیچے آگیا تاہم بعد ازاں مالیاتی ادارں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس، بینکنگ اور آٹو سیکٹرز میں خریداری سے صورتحال تبدیل ہو ئی اور انڈیکس 465 پوائنٹس تک پلس میں چلا گیا لیکن اختتام پر اس اتار چڑھاو کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 193.55 پوائنٹس کے اضافے سے 116633.17 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات