29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، پاکستانی نژاد محمد...

ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان، پاکستانی نژاد محمد عباس شامل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے محمد عباس بھی منتخب اسکواڈ میں شامل ہیں ۔ پہلا ون ڈے ہفتے کو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔ محمد عباس پاکستان میں پیدا ئش کے بعداہل خانہ کے ساتھ نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کےصاحبزادے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مچل سینٹنر راچن رویندرا ،ڈیون کانوائے، گلین فلپس آئی پی ایل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والے اسکواڈ کے 8 کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آدی اشوک، مائیکل بریسویل ، مارک چیپمین جیکب ڈفی، مچ ہے، ٹی، نک کیلی ول او رورک، بین سیئرز ، نیتھن ا سمتھ اور ول ینگ ٹیم میں شامل ہیں۔ بقیہ دوون ڈے میچز 29 مارچ دو اور 5 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات