27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومغزہ لہو لہولاہور میں غیر ملکی بن کر نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور میں غیر ملکی بن کر نوسربازی کرنے والا گروہ گرفتار


لاہور میں خود کو غیر ملکی ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث نوسرباز گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گروہ نے بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے کرنسی ایکسچینج دفتر کا پتہ پوچھا اور پاکستانی کرنسی دیکھنے کی فرمائش کی جیسے ہی شہری نے رقم دکھائی، ملزمان رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

گروہ میں دو مردوں کے ساتھ ایک خاتون بھی شامل تھی۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

سیف سٹی آفیسرز نے کیمروں کے ذریعے ملزمان کو ٹریک کیا جس پر پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا حادثے کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات