30 C
Lahore
Wednesday, June 25, 2025
ہومخاص رپورٹسجدۂ سہو کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

سجدۂ سہو کا صحیح طریقہ کیا ہے؟


— فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل 

سوال: سجدۂ سہو کیوں کیا جاتا ہے؟ نیز اس کا طریقہ بھی بتا دیں اور اگر نماز میں کچھ بھول جائیں تو کیا سجدۂ سہو ضروری ہے؟ (ماہ نور ملک)

جواب : نماز کے واجبات میں سے اگر کوئی واجب بھولے سے رہ جائے یا واجب کا تکرار کیا جائے یا واجب کو مقدم کردیا جائے یا مؤخر کردیا جائے یا واجب میں کوئی تبدیلی کردی جائے، مثلاً خاموشی سے تلاوت کے بجائے بلند آواز سے قرأت کی جائے یا کسی رکن کو آگے پیچھے کردیا جائے تو اس کی تلافی کے لیے سجدۂ سہو کیاجاتا ہے۔

تلافی کی صورت یہ ہے کہ قعدۂ اخیرہ میں التحیات پڑھنے کے بعد دائیں طرف ایک بار سلام پھیر کر 2 سجدے کرلیے جائیں اور سجدوں کے بعد پھر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کردائیں بائیں سلام پھیر دیا جائے، ان سجدوں کو سجدۂ سہو کہتےہیں۔(ہندیہ1/125،126)



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات