27 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجینیفر لوپیز کو طلاق کے بعد دوبارہ محبت کی تلاش

جینیفر لوپیز کو طلاق کے بعد دوبارہ محبت کی تلاش


—فائل فوٹوز

معروف ہالی وڈ گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک کی شادی باضابطہ طور پر ختم ہو چکی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق 6 جنوری کو دونوں نے طلاق کے معاملات طے کیے، جبکہ21 فروری کو لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ نے ان کی شادی ختم ہونے کا سرکاری اعلان کر دیا، جس کے بعد دونوں قانونی طور پر سنگل قرار دیے گئے۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جینیفر لوپیز صرف 2 ماہ بعد دوبارہ ڈیٹنگ کے لیے تیار ہیں۔

جینیفر لوپیز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جینیفر ایک بار پھر ڈیٹنگ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہ محبت کی تلاش میں مایوس نہیں ہوئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے دوستوں نے انہیں دوبارہ ڈیٹنگ کا مشورہ دیا ہے اور وہ کسی نئے شخص سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جینیفر لوپیز اس بار صرف مشہور شخصیات تک محدود نہیں رہنا چاہتیں۔

 ذرائع کے مطابق وہ اس بار کسی ایسے شخص کو ڈیٹ کرنے پر غور کر رہی ہیں جو میڈیا اور شہرت کی دنیا سے باہر ہو، لیکن وہ خود کو کسی ایک مخصوص قسم کے فرد تک محدود نہیں رکھ رہیں۔

یاد رہے کہ بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز نے جولائی 2022ء میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی، جس کے بعد اگست 2022ء میں جارجیا میں اس حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات