29 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاے آر رحمٰن کو اسلام قبول کرتے ہوئے خاندانی دباؤ کا سامنا...

اے آر رحمٰن کو اسلام قبول کرتے ہوئے خاندانی دباؤ کا سامنا ہوا: بھارتی فلمساز کا انکشاف


بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن — فائل فوٹو

معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن ایک ہندو موسیقار شیکھر کے گھر پیدا ہوئے تھے اور پیدائش کے وقت ان کا نام دلیپ کمار رکھا گیا تھا۔

اے آر رحمٰن نے اپنے والد کی موت کے کئی برس بعد اسلام قبول کیا تھا اور پھر ان کا نام اللّٰہ رکھا رحمٰن رکھا گیا۔

حال ہی میں بھارتی فلم ساز راجیو مینن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اے آر رحمٰن کے مذہب تبدیل کرنے کے فیصلے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب اے آر رحمٰن کو ہندی بالکل نہیں آتی تھی تو میں ان کے اور اسلامی اسکالرز کے درمیان مترجم بنا اور اس وقت میں نے اے آر رحمٰن کا اسلام کی طرف منتقلی کا دور دیکھا۔

بھارتی فلم ساز نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اے آر رحمٰن پر خاندان کی طرف سے شدید دباؤ تھا خاص طور پر ان کی بہنوں کی شادیوں کے حوالے سے لیکن موسیقی نے اُنہیں اس دباؤ سے نکلنے میں مدد دی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اے آر رحمٰن کے اسلام قبول کرنے سے ہمیں ہندوستانی موسیقی اور قوالیوں کو دریافت کرنے میں بھی مدد ملی۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن نے 1980ء میں اپنے گھر والوں کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات