28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومغزہ لہو لہومعیشت کھولنے کا آئی ایم ایف مطالبہ تسلیم کر لیا گیا، شہباز...

معیشت کھولنے کا آئی ایم ایف مطالبہ تسلیم کر لیا گیا، شہباز رانا



اسلام آباد:

تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ ویسٹ کا ہمیشہ سے ایجنڈا رہا ہے ٹریڈ کو اوپن کرنا، اس پر کم سے کم پابندیاں ہوں، ڈبلیو ٹی او کی اسی وجہ سے تشکیل ہوئی تھی کہ ٹریڈ لبرلائزیشن ہو۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویومیں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں حکومت نے معیشت کو مکمل طور پر کھولنے کا آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ 

اس معاہدے کے ساتھ پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، معیشت کھولنے سے 2030 تک شرح نمو 4.6 فیصد اور برآمدات 47 ارب ڈالر تک ہونے کا امکان ہے، اوسط ٹیرف میں 43 فیصد کمی سے محصولات میں 278ارب روپے کی کمی واقع ہو گی۔

تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق افغانستان کے تین روزہ دورے پر ہیں، آج ان کی ملاقات افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ہوئی ہے۔ 

ان کی اور ملاقاتیں بھی طے ہیں، یہ دورہ اس لیے بہت اہم ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کے شواہد ملے ہیں، وہ افغان سرزمین استعمال ہونے کے تمام ثبوت لے کر حکومت پاکستان کے ایک واضح پیغام کے ساتھ افغانستان گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات