28 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومغزہ لہو لہومیٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز سے بھی باہر

میٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی 20 میچز سے بھی باہر


نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری انجری مسائل کے باعث پاکستان کے خلاف جاری  ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہو گئے۔

میٹ ہنری کو حالیہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران دائیں کندھے کی چوٹ لگی تھی جبکہ وہ اپنے بائیں گھٹنے کی تکلیف سے بھی نبرد آزما ہیں۔

قبل ازیں کیوی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستان کیخلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

ان کی جگہ فاسٹ بولر زیک فولکس کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔ فولکس کو ابتدائی تین میچز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم اب وہ بقیہ دو میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔  

دوسری جانب ول او رورک جو ابتدائی تین میچز کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے اب کائل جیمیسن کی جگہ آخری دو میچز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیے گئے ہیں۔  

نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے بقیہ دو میچز بالترتیب اتوار اور بدھ کو بے اوول، ٹورانگا اور اسکائی اسٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات