29 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکیا امریکا اور چین میں جنگ ہونے والی ہے؟

کیا امریکا اور چین میں جنگ ہونے والی ہے؟


فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کو ایلون مسک کو انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جعمے کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور سائبر سیکیورٹی سمیت کئی عالمی معاملات پر اختلافات طویل عرصے سے کشیدہ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات