30 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید


غزہ پر اسرائیلی بم باری سے مزید 59 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بم باری کا سلسلہ جاری ہے جہاں صہیونی فوج کے تازہ حملوں میں 59 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 3 روز میں اسرائیلی حملوں سے 200 بچوں سمیت 600 فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے رفح میں بھی زمینی آپریشن اور شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی کی جس کے سبب بے گھر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کیے جس کی وجہ سے اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ اسرائیل نے راکٹ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات