32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومجرم و سزاکراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو...

کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، غرملکی کرنسی برآمد



کراچی:

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔

چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر  لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگرملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات