32 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومجرم و سزاچلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق

چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق



پشاور:

خیبر پختونخوا میں رستم کے علاقے میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے سابق ناظم جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رستم کے علاقے ملندری روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  سابق ناظم ایوب خان آف ملندری جاں بحق ہو گئے۔

نامعلوم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول سابق ناظم ایوب خان کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات