27 C
Lahore
Tuesday, July 15, 2025
ہومقومی خبریںپارٹی نے نواز شریف کی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور...

پارٹی نے نواز شریف کی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی، بیرسٹر عقیل ملک


بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے نواز شریف کی رہنمائی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کی۔ 

جیو کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں موزوں ترین لیڈر کے طور پر شریک ہونا چاہیے تھا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم پارٹی نے انکی رہنمائی میں ہی اجلاس کے اندر بھرپور نمائندگی کی۔

اس دوران رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی اجلاس میں عدم شمولیت ایک بڑا پیغام تھا اور انہوں نے جان بوجھ کر شرکت نہیں کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات