31 C
Lahore
Sunday, July 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں ٹائمز اسکوائر پر احتجاج

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں ٹائمز اسکوائر پر احتجاج


فوٹو اسکرین گریب

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کے خلاف نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر مظاہرین نے احتجاج کیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے روکے جائیں اور فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے طالب علم محمود خلیل کو بھی رہا کیا جائے۔

دوسری جانب غزہ میں حالیہ اسرائیلی حملوں کے خلاف اسرائیلیوں نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ منگل کو اسرائیل نے غزہ جنگ بندی یک طرفہ طور پر ختم کرتے ہوئے وحشیانہ بم باری کی تھی، حملوں میں 400 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اقوامِ متحدہ، یورپی یونین، روس، برطانیہ، فرانس، سعودی عرب، قطر، ایران سمیت دیگر ممالک نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات