31 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںغزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں:...

غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان


— فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والے مناظر خوفناک ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹا اسٹوری میں یونیسف کی پوسٹ ری شیئر کی ہے۔

غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنیوالے مناظر خوفناک ہیں: جمائما خان

ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یونیسف کی پوسٹ کے مطابق یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں افراد اب تک غزہ میں مارے جا چکے ہیں جن میں 130 سے زائد صرف بچے شامل ہیں۔

یونیسف کی پوسٹ کے مطابق غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس اور مناظر خوف ناک ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس اور رفح میں گزشتہ رات سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے غمزدہ ہوں اور اس کی مذمت میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہوں، جنگ بندی کے بعد سے اب تک حالیہ اسرائیلی حملوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات