31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دفتر جگمگاتی گولڈن گیلری میں تبدیل

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی دفتر جگمگاتی گولڈن گیلری میں تبدیل


فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتدار میں آنے کے بعد صرف نظامِ حکومت میں ہی نہیں بلکہ وائٹ ہاؤس کی ڈیکوریشن میں بھی بڑی تبدیلیاں لے آئے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد پہلے 8 ہفتے بہت مصروف رہے لیکن مصروفیات کے باوجود بھی اُنہوں نے صدارتی دفتر کی ڈیکوریشن کو تبدیل کرنے کے لیے وقت نکال لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر کو جگمگاتی ہوئی گولڈن گیلری میں تبدیل کر دیا۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی صدارتی دفتر میں سنہرے پردے، سنہرے فریمز میں مزین تصاویر، سنہرے مجسمے اور دیگر آرائشی اشیاء، تقریباََ ہر چیز سنہرے رنگ کی نظر آ رہی ہے۔

یہاں تک کہ صدارتی دفتر میں موجود ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول بھی سنہرے رنگ کے کور میں لپٹا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 شخصیات کے پورٹریٹس کو بھی اوول آفس کی دیواروں کی زینت بنایا ہے جن میں سابق امریکی صدور اور سیاستدانوں کی تصاویر شامل ہیں۔

نئی ​​گولڈن کلب ورلڈ کپ شیلڈ بھی امریکی صدارتی دفتر میں رکھی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات