19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل

ڈالمیا میں پی پی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل


کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار پرانی دشمنی پر قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ڈالمیا کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص قتل ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے بتایا ہے کہ مقتول پی پی کا مقامی عہدیدار تھا، جس کی ذاتی دشمنیاں چل رہی تھیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لنجار نے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلات طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیق کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات