22 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمہلک امریکی حملوں کے بعد یمن میں ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت

مہلک امریکی حملوں کے بعد یمن میں ریلیاں، ہزاروں افراد کی شرکت


صنعا (اے ایف پی)المسیرہ ٹی وی نے گزشتہ روز دکھایا کہ یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں میں امریکی حملوں میں درجنوں افراد کی شہادت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ دارالحکومت صنعا میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے پلے کارڈز اور اسالٹ رائفلیں لہراتے ہوئے مرگ بر امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے جبکہ صعدہ، دمار، حدیدہ اور امران میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں کی اپیل باغی گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے کی تھی۔ دارالحکومت میں السبین اسکوائر پر مظاہرین کے سمندر نےیمنی اور فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات