33 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفلوریڈا میں دروازہ کھلا دیکھ آٹھ فٹ لمبا مگرمچھ گھر کے کچن...

فلوریڈا میں دروازہ کھلا دیکھ آٹھ فٹ لمبا مگرمچھ گھر کے کچن میں گھس آیا


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں شہری اس وقت حیران رہ گیا جب اسے اپنے گھر کے کچن میں ایک مگرمچھ نظر آیا۔ 

پال کوئن نامی اس شخص نے دراصل تازہ ہوا کی آمد کےلیے اپنے گھر کے کچن کا دروازہ کھلا رکھا تھا، جس کا فائدہ اٹھا کر مگر مچھ آنگن کے راستے کچن میں گھس آیا۔ 

پال کوئن جو کہ فلوریڈا کے فورٹ مائیرز کے علاقے میں رہائش پذیر ہیں ان کے مطابق وہ گزشتہ اتوار کے دن اپنی ای میل چیک کر رہے تھے کہ اس دوران انھیں آنگن کی اسکرین کے ٹوٹنے کی آواز آئی۔

جس پر جا کر دیکھا تو انھیں مگر مچھ کچن میں نظر آیا جو کہ اسکرین توڑ کر آنگن کے راستے وہاں داخل ہوا تھا۔ 

مگرمچھ کو پکڑ کر لیجانے کا منظر(ویڈیو گریب)۔
مگرمچھ کو پکڑ کر لیجانے کا منظر(ویڈیو گریب)۔

جس کے بعد پال کوئن نے 911 (ہنگامی امدادی ادارے) اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ٹریپر کو کال کرکے بلایا۔ جس پر ان اداروں نے تقریباً 8 فٹ لمبے مگرمچھ کو وہاں سے منتقل کیا۔ 

مسٹر پال نے اس موقع پر ٹریپر کے مگرمچھ کو پکڑ کر گھر سے لیجانے کے لیے کیچ پول کے استعمال کی ویڈیو بنائی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات